نجی الیکٹریشنز سے کام لینے پر کارروائی کی جائے ، اسد شیروانی
محکمانہ پابندی کے باوجود ٹرانسفارمرز،بجلی بحالی کیلئے لائنوں پر کام کر رہے
میلسی (نامہ نگار)اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری اسد خان شیروانی نے کہا ہے کہ غلہ منڈی کے ٹرانسفارمر کی مرمت پرائیویٹ الیکٹریشنز سے کروانا محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے ، جس کا نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عباس نامی الیکٹریشن اور اس کے ساتھی محکمانہ پابندی کے باوجود ٹرانسفارمرز کی مرمت اور بجلی بحالی کے لیے لائنوں پر کام کر رہے ہیں، جو قواعد و ضوابط کے منافی ہے ۔اسد خان شیروانی نے کہا کہ بجلی خرابی کے باعث ٹریڈ سنٹر اور سبزی منڈی کی بجلی کئی گھنٹے بند رہی، جس سے تاجروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ الیکٹریشنز سے کام لینے والے افراد اور اس میں ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments