ایران جنگ بندی کے بعد حملے عالمی امن کیلئے خطرہ ، ناصر شاہ

ایران جنگ بندی کے بعد حملے عالمی امن کیلئے خطرہ ، ناصر شاہ

امریکہ کی پالیسیوں سے کشیدگی میں اضافہ، ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ،بیان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے شکست کے بعد امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی کیفیت میں ایران پر حملے کر رہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثالث پاکستان کی موجودگی میں چند روز قبل فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد جنگ بندی عمل میں آئی، تاہم موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا منفی کردار عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے ، اگر حالات اسی طرح جاری رہے تو کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے ، جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے ۔پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکہ اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے مقابلے میں جس حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے ۔

 انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...