ناشتہ کرنے سے خاندان کے 8 افراد کی حالت غیر

ناشتہ کرنے سے خاندان کے 8 افراد کی حالت غیر

متاثرین میں بچے اور خواتین شامل، ہسپتال میں طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہوگئی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو کے نواحی علاقے بستی امیر شاہ میں گھر میں ناشتہ کرنے کے بعد ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد میں آسیہ بی بی، عاصمہ بی بی، 9 سالہ عریبہ، 8 سالہ محمد سبحان، 6 سالہ محمد آریان، 5 سالہ محمد فیضان، 4 سالہ مسکان بی بی اور 3 سالہ نعمان شامل ہیں۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تمام افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی اور معدہ واش کیا، جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔متاثرہ خاندان کے سربراہ ساجد حسین چانڈیہ کے مطابق اہل خانہ نے معمول کے مطابق ناشتہ کیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد سب کی طبیعت خراب ہو گئی۔

 انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ چکی سے پسوائی گئی گندم میں محفوظ رکھنے والی گولیاں رہ جانے کے باعث آٹا متاثر ہوا ہو سکتا ہے ۔متاثرہ خاندان نے کسی پر الزام عائد کرنے یا قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کی حالت اب بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...