ڈی بلاک میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر، شہری مشکلات کا شکار

ڈی بلاک میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر، شہری مشکلات کا شکار

ماڈل بازار کے سامنے لائن اوور فلو، بدبو اور بیماریوں کے خدشات،اصلاحات کا مطالبہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)شہر کے ڈی بلاک اور ماڈل بازار کے سامنے سیوریج لائن اوور فلو ہونے سے گندا پانی سڑک پر پھیل گیا، جس کے باعث شہریوں، دکانداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیوریج کا پانی کئی روز سے سڑک پر جمع ہے ، جس سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن، مچھروں کی افزائش اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔شہریوں احمد، اکبر، احمر علی، زین، زوہیب اور مرسد نے کہا کہ واسا کی جانب سے سیوریج کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں، مگر شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی گئیں، تاہم مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سیوریج لائن کی فوری صفائی کرائی جائے 

، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر کے سیوریج نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...