369 ای بی میں محنت کش کی بیٹی مبینہ طور پر اغواء
گگو منڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 369 ای بی میں نامعلوم ملزمان محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے لے گئے۔۔۔
، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قمر عباس نامی محنت کش روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، جبکہ اس کی بیٹی (ح۔ت) گھر میں اکیلی موجود تھی۔پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت نامعلوم کار سوار ملزمان لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے لے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ گگو منڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments