ناقص خوراک کی فروخت پر کارروائی، بھاری جرمانے عائد

 ناقص خوراک کی فروخت پر کارروائی، بھاری جرمانے عائد

بیکری، پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ،چائنہ نمک، خراب انڈے تلف، مقدمات

ملتان ،وہاڑی،میلسی (لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کریانہ سٹور اور بیکری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی، 37 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 8 درجن سے زائد خراب انڈے تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر کریانہ سٹور اور بیکری پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کارروائیاں سبزی منڈی میلسی اور اڈہ ماچھیوال مین وہاڑی روڈ پر کی گئیں۔ کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنہ نمک برآمد کیا گیا۔ ٹوٹے اور فنگس زدہ انڈوں سے بیکری آئٹمز تیار کئے جانے تھے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت اشیاء تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ ناقص خوراک کی تیاری و ترسیل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...