پنجاب ٹیچرز یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کوٹ ادو کے زیراہتمام اساتذہ نے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی۔۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں جاری احتجاجی مہم کے سلسلے میں ایلیمنٹری کالج (پیکٹا) کوٹ ادو میں اساتذہ نے سینئر وائس چیئرمین پنجاب ملک امام دین کی نگرانی میں احتجاج کیا۔ بعد ازاں ریلی نکالی گئی جو ایلیمنٹری کالج سے شروع ہو کر نیو سبزی منڈی لیہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر لاہور میں ہونے والے میگا دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے اساتذہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ظفر اقبال قریشی، میاں وجاہت علی پنوار اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے معاشی حقوق کا تحفظ ضروری ہے اور حکومت کو جائز مطالبات تسلیم کرنے چاہئیں۔مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ قانون کے خاتمے ، پنشن و گریجویٹی میں کٹوتی ختم کرنے ، تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے ، سرکاری سکولوں کی نجکاری روکنے اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments