خانیوال کالونی 1 کا فلٹر پلانٹ بند، شہری صاف پانی سے محروم
مشینری غائب، اہل علاقہ کا انتظامیہ سے فوری بحالی اور سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقے کالونی نمبر 1 میں قائم سرکاری واٹر فلٹر پلانٹ عرصہ دراز سے بند ہونے کے باعث ہزاروں شہری صاف پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق رحمانیہ مسجد والی گلی میں قائم فلٹر پلانٹ کی مشینری بھی غائب ہو چکی ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ کی بندش کے حوالے سے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا اور درخواستیں بھی دی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔شہریوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں صاف پانی کی عدم دستیابی صحت عامہ کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔مکینوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر فلٹر پلانٹ کی مشینری بحال کی جائے اور شہریوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments