حنیف محمد ٹرافی میں فرسٹ کلاس سٹیٹس کیساتھ شرکت کا فیصلہ مستحسن،عبدالہادی
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں کے صدر راؤ عبدالہادی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید عمران شاہ ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری علاؤالدین ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے ملک بھر کے ۔۔۔
تمام ریجنز کو گریڈ ٹو حنیف محمد ٹرافی میں فرسٹ کلاس اسٹیٹس کے ساتھ شرکت کا اہل قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔عہدیداروں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ اور علاقائی سطح پر ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق اس اقدام سے باصلاحیت کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments