انصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ، نعمان ظفر
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)انصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ہے ،عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہروقت تیار ہے۔۔۔
۔ان خیالات کا اظہار ایس پی صدر ملتان نعمان ظفر نے جامع مسجد امیر حمزہ پرانی کچہری میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد رمضان شاہد،ایس ایچ او سٹی عبدالرؤف، ایس ایچ او صدر کاشف اشرف، ٹریفک انچارج اسلام خان سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments