دریائے چناب میں سیلاب،متعدد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)دریائے چناب میں سیلاب،جلال پور کے متعدد مواضعات کے متاثر ہونے کا خدشہ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی، زمیندارہ حفاظتی بند پر کام شروع کردیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے باعث جلال پور کے متعدد مواضعات بیٹ کیچ شمالی،بیٹ کیچ جنوبی ،نڑول،وچھہ سندیلہ سمیت دیگر مواضعات کو نقصان کے اندیشہ کے پیش نظر اہل علاقہ نے 2025 کے سیلاب سے پہلے یہاں موجود عوامی و زمیندارہ حفاظتی بند پر اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کر دیا ہے ۔ 2025 کے سیلاب کے باعث یہ عوامی و زمیندارہ حفاظتی بند سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ اس بند پر 6 مختلف جگہوں پر شگاف پڑچکے تھے ۔ موضع نڑول کے قریب سابق یونین ناظم جام نصرت،جام یونس کریم، منیر، خادم حسین، جام منظرسمیت دیگر اہل علاقہ نے اس حفاظتی بند پر چھتے والا المعروف ٹی این ٹی شگاف کو مکمل کرنے کے کا کام شروع کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments