چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم

 چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم

مخدوم رشید، شجاع آباد،بستی ملوک،شاہ رکن عالم، جلالپور سے واقعات رپورٹ

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے رفیق کا پھٹہ رکشہ، جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد سے عمران اور تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے سے رفیق کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں وسیم سے نقدی چھین لی گئی، جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح افراد احسن سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سے صابر کا سولر پینل سسٹم چوری کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزم شبیر کی دکان کے تالے توڑ کر تقریباً اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔

اسی طرح تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی میں رحمن کی دکان اور تھانہ چہلیک کے علاقے میں ہارون کی دکان سے بھی سامان چوری کر لیا گیا۔ادھر تھانہ سیتل ماڑی سے سلمان، تھانہ گلگشت سے ریان اور تھانہ کینٹ کے علاقے سے رحمن کے موبائل فون چوری ہوگئے ، جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے ہارون کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں مسلح افراد نے اجمل سے نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...