لڑکی سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
میاں چنوں(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج۔
لڑکی سلطان فورٹ میں ایمازون کا کام کرنے جایا کرتی تھی جہاں ملزم نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے بلیک میل بھی کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال یہ تمام الزامات ہیں، نامزد ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کی تکمیل کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments