دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، پانچ افراد زخمی

دو موٹر سائیکلوں میں  تصادم، پانچ افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سنانواں کے علاقے اڈا ون آر کے قریب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر موجود جمپ سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے 52 سالہ مبشر اور اس کی اہلیہ 48 سالہ حلیمہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق مبشر کی دائیں ٹانگ میں ہڈیوں کا کھلا فریکچر ہونے کے باعث اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...