دھنوٹ انجمن تاجران انتخابات، الیکشن کمیٹی کی تاجر نمائندوں کیساتھ میٹنگ

دھنوٹ انجمن تاجران انتخابات، الیکشن  کمیٹی کی تاجر نمائندوں کیساتھ میٹنگ

دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ انجمن تاجران کے انتخابات کے سلسلے میں مقرر کردہ الیکشن کمیٹی نے ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں تاجر نمائندوں اور صحافیوں کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صدر مرکزی انجمن تاجران ڈاکٹر حنیف اختر بھوری اور ان کی کابینہ نے بعض تحفظات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے تاجر حلقوں میں مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔اجلاس کے دوران تاجر نمائندوں نے الیکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے نئی ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر اور کابینہ کی مدت 10 نومبر کو مکمل ہو رہی ہے ، اس لیے مقررہ وقت سے قبل ووٹر لسٹوں کی تیاری مکمل کر کے انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...