تاجر رہنما ملک مقبول کے بھائی کی برسی پر تقریب
ملتان (لیڈی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے ضلعی صدر اور انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے جنرل سیکرٹری ملک مقبول کھوکھر کے بھائی، مرحوم ملک محمد حسین کھوکھر کی تیسری برسی کی تقریب موضع رتہ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں اہلِ علاقہ، تاجروں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر قاری ریاض نظامی اور صاحبزادہ علی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، اس لئے دنیا کی عارضی زندگی کے بجائے آخرت کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اور دائمی زندگی کا آغاز موت کے بعد ہوتا ہے۔ ، لہٰذا ہر مسلمان کو نیک اعمال اختیار کرنے، حقوق العباد کا خیال رکھنے اور کسی کا حق ناحق نہ کھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments