خانیوال میں رم جھم بارش، موسم خوشگوار

خانیوال میں رم جھم  بارش، موسم خوشگوار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال شہر اور گردونواح میں ہونے والی رم جھم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

 بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا اور لوگ گھروں سے نکل کر خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ بارش کے بعد پارکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر شہریوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی جبکہ بچوں نے بھی بارش سے خوب لطف اٹھایا۔شہریوں نے خوشگوار موسم پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی موسم اسی طرح خوشگوار رہے گا۔ ماہرین کے مطابق بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جس سے شہریوں کو عارضی ریلیف ملا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...