ڈاکوؤں نے آڑھت کی پانچ لاکھ رقم لے جانے والے دوکزنوں کو لوٹ لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ میں آڑھت سے پانچ لاکھ روپے لے کر جانے والے دو کزنوں سے مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے گئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق چکنمبر 574 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کزن عتیق الرحمن کے ہمراہ سبزی منڈی سے آڑھت کی پانچ لاکھ روپے نقد رقم لے کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ۔لانجو مائنر کے قریب کچے راستے پر صابر، اشفاق، مشتاق، ثقلین اور دو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد اس سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور انفینکس ہاٹ 12 موبائل فون جبکہ عتیق الرحمن سے ویگو موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے مدعی کی درخواست پر چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments