آزاد کشمیر مہاجر نشستوں کیلئے ضلع وہاڑی میںبھی پولنگ آج

آزاد کشمیر مہاجر نشستوں کیلئے ضلع وہاڑی میںبھی پولنگ آج

بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان پولنگ عملے کے حوالے ، سخت سکیورٹی انتظامات مکمل

بورے والا (نمائندہ دنیا) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی دو نشستوں کے لیے ضلع وہاڑی میں آج پولنگ ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے انتخابی سامان پولنگ عملے کے حوالے کر دیا ہے ، جبکہ پرامن اور شفاف پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع وہاڑی میں کشمیری مہاجرین کے مجموعی طور پر 121 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 64 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں۔ ان ووٹرز کے لیے ضلع بھر میں پانچ پولنگ اسٹیشنز اور نو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ایل اے 34 جموں ون کی نشست پر 96 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جہاں 17 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری کی نشست پر 25 ووٹرز کے لیے سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی کے لیے 155 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں چار ڈی ایس پی، چھ انسپکٹرز، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولنگ کے انعقاد کے لیے پانچ پریذائیڈنگ افسران، نو پولنگ افسران اور نو اسسٹنٹس ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ کشمیری مہاجرین کے تین پولنگ اسٹیشن تحصیل وہاڑی، ایک بورے والا اور ایک میلسی میں قائم کیا گیا ہے ۔ پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...