گن پوائنٹ پرخاتون اغواء پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پر خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کا واقعہ پیش آیا۔۔
، جس پر پولیس نے پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق بستی جلال خان کورائی غازی گھاٹ کے رہائشی محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ وہ مسماۃ روبینہ مائی زوجہ غلام عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دربار نور شاہ طلائی زیارت کے لیے جا رہے تھے ۔راستے میں چکنمبر 530 ٹی ڈی اے کے قریب ایک بلا نمبری موٹر سائیکل اور بلا نمبری مہران کار میں سوار پانچ نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے خاتون روبینہ مائی کو زبردستی موٹر سائیکل سے اتارا اور مہران کار میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔واقعے کے دوران شور سن کر قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے جبکہ مدعی نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے درخواست پر پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments