یونین کونسل گجرات و ڈونہ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

یونین کونسل گجرات و ڈونہ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

سیکرٹری کی غیر حاضری، مبینہ رشوت،ریکارڈ نجی شخص کے حوالے ،تحقیقات کا مطالبہ

قصبہ گجرات (نامہ نگار)یونین کونسل گجرات و ڈونہ میں مبینہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق یونین کونسل کے سیکرٹری اکثر کئی کئی روز تک دفتر نہیں آتے ، جس کے باعث پیدائش، وفات، نکاح اور دیگر سرکاری امور کے لیے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا الزام ہے کہ یونین کونسل کا سرکاری ریکارڈ، رجسٹر، مہر اور دیگر اہم دستاویزات مبینہ طور پر ایک نجی نکاح خواں کے پاس موجود رہتی ہیں جو دفتر میں بیٹھ کر مختلف سرکاری معاملات انجام دیتا ہے ۔ ان کے بقول سرکاری ریکارڈ اور اختیارات کسی نجی شخص کے سپرد کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔سیکرٹری سے مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فون کال وصول نہیں کی۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام سے غیر جانبدارانہ انکوائری ،سرکاری ریکارڈ سرکاری تحویل میں لینے ، بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنے ، فنڈز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...