جامع مسجد کے باہر سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ اڈہ والی جامع مسجد کے باہر سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔۔۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق چکنمبر 578 ٹی ڈی اے کے رہائشی طالب علم مہتاب میرانی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ تونسہ بیراج سے واپسی پر ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے جامع مسجد اڈہ والی پہنچا، جہاں اس نے اپنی ہنڈا 70 سی ڈی موٹر سائیکل مسجد کے باہر تالا لگا کر کھڑی کر دی۔نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔ شور مچانے پر شہری جمع ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو ایک نامعلوم شخص، جس نے چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا، موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے نظر آیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل تاحال برآمد نہیں ہو سکی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments