ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا آزاد کشمیر الیکشن پولنگ سٹیشن کا جائزہ
انتظامات، سکیورٹی ،ووٹرز کی سہولتوں کو چیک کیا ، پرامن اور شفاف پولنگ کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر توقیر اختر کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی انتظامات، ووٹرز کے لیے دستیاب سہولیات اور انتخابی عمل سے متعلق مختلف امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی اور ہدایت کی کہ پولنگ کے دوران تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔بیرسٹر بلال سلیم نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف، پرامن اور منظم انداز میں مکمل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پولنگ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments