کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑوں فائرنگ کے واقعات پر کارروائی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو کے مختلف تھانوں کی حدود میں لڑائی جھگڑوں، تشدد، ہوائی فائرنگ اور۔۔۔
جان سے مارنے کی دھمکیوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ کھوہ کالے والا میں محمد جابر لشاری کی مدعیت میں حسنین، محمد مزمل، محمد عمر، امتیاز، محمد مدثر اور عقیق سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے سابقہ رنجش پر ڈنڈوں، پسٹل کے بٹ، لاتوں اور مکوں سے تشدد کیا، موبائل فون چھینا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ ہنجرائی میں محمد عفنان بلوانی کی درخواست پر محمد افضل، محمد حسین، محمد ساجد، محمد ساغر، محمد زاہد، شمیم مائی، آمنہ مائی اور حاجرہ بی بی سمیت 8 افراد کے خلاف راستہ روکنے ، حملہ کرنے ، تشدد، ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح تھانہ دائرہ دین پناہ میں محمد زبیر قاسم کی مدعیت میں محمد عطاء الرحمن عرف جانی کھیرا اور محمد فرقان کے خلاف تشدد، ہوائی فائرنگ اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ لعل میر میں زمین کے تنازع پر غلام مصطفیٰ کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تمام مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments