غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر، آئل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی تیز
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو میں ٹریفک پولیس اور متعلقہ تھانوں کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز، آئل ایجنسیوں اور تیزرفتاری کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید کی حدود میں ایاز محمود، محمد رمضان اور عبدالغفور کے خلاف اپنی ہائی روف اور ہائی ایس گاڑیوں میں غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب کر کے بطور ایندھن استعمال کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ۔اسی طرح محمد شہزاد، ملک اللہ دتہ اور ایک نامعلوم ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف گاڑیاں تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے چلا کر شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ۔دوسری جانب تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے محمد آکاش، محمد علی حسن اور محمد کاشف کے خلاف غیر قانونی آئل ایجنسیاں قائم کرنے اور بغیر حفاظتی انتظامات کے پٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت کرنے پر مقدمات درج کیے ہیں۔پولیس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments