ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد مزید مؤثر بنانے کی ہدایات

ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد مزید مؤثر بنانے کی ہدایات

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

  جس میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں معیار کی صفائی برقرار رکھنے اور ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹ کمپنیوں کی جانب سے صفائی عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، جبکہ سپروائزرز اور سینیٹری ورکرز کی مقررہ اوقات میں حاضری پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق موصول ہونے والی عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

 اور نالوں کی صفائی (ڈسلٹنگ) کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔خالد جاوید گورائیہ نے ہدایت کی کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی تمام مشینری فیلڈ میں فعال نظر آنی چاہیے ، اس کی باقاعدہ مینٹیننس اور برانڈنگ بھی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری صفائی کی سہولت میسر آ سکے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ منیجر کرن خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...