میٹرک سالانہ امتحان 2026 کا نتیجہ6 اگست کو جاری ہوگا

میٹرک سالانہ امتحان 2026 کا نتیجہ6 اگست کو جاری ہوگا

آن لائن بورڈ ویب سائٹ پرنتائج کی سہولت ، ری چیکنگ کیلئے 15 روز کا وقت مقرر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کا نتیجہ 6 اگست 2026 بروز جمعرات صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن چیک کر سکیں گے ، جبکہ مزید معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔بورڈ حکام نے بتایا کہ جو امیدوار اپنے کسی مضمون یا مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں، وہ نتائج کے اعلان کے بعد 15 روز کے اندر بورڈ قوانین کے مطابق آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 آن لائن درخواست کے بعد اس کی ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرانا بھی ضروری ہوگی۔بورڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد اویس نے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر نتائج حاصل کریں اور کسی بھی معلومات کے لیے بورڈ حکام سے رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...