ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
حفاظتی بندوں کا جائزہ، مزید نقصان سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات
جلال پور پیروالا (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 224 ملک لعل محمد جوئیہ نے ایریگیشن افسران کے ہمراہ جلال پور پیروالا کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ملک محمد آصف جوئیہ، ایکسین ایریگیشن، ایس ڈی او ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران و اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایم پی اے نے شاہ پور، بیٹ کیسر اور مانک والی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلابی صورتحال، حفاظتی بندوں اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور عوام کو ممکنہ مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ملک لعل محمد جوئیہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے ۔
دریں اثنا ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ، حاجی اسلم لاثانی، ملک انصر بھٹہ اور دیگر افراد نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ایس ڈی او میپکو مہر محمد اختر سے ملاقات کی۔ ایس ڈی او میپکو نے متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ملک آصف جوئیہ، میاں عاشق سندیلہ، میاں اشفاق سندیلہ، ملک ریاض سندیلہ، آصف خان اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments