معاشی بحران :فوری آزادانہ انتخابات ناگزیر ، خالد وڑائچ

معاشی بحران :فوری آزادانہ  انتخابات ناگزیر ، خالد وڑائچ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ضلعی صدر تحریک انصاف چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران، ۔۔۔

مہنگائی، بے روزگاری اور غربت جیسے مسائل سے دوچار ہے ، جبکہ موجودہ پالیسیاں عوامی مشکلات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی حالیہ تقریر سے بھی موجودہ معاشی صورتحال کی سنگینی عیاں ہوتی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان گزشتہ کئی برسوں سے انہی مسائل کی نشاندہی کرتے آ رہے ہیں۔، تاہم ان پر توجہ نہیں دی گئی۔چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا فقدان، بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلوں پر ٹیکسوں کا بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، رشوت اور کرپشن جیسے عوامل عوام کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صرف وعدوں کے بجائے میرٹ، انصاف اور روزگار کے مواقع درکار ہیں۔انہوں نے جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبوں کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے مطالبہ کیا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...