رئیس زادے کی میکے آئی خاتون سے زیادتی ، مقدمہ درج

رئیس زادے کی میکے آئی  خاتون سے زیادتی ، مقدمہ درج

گگومنڈی(نامہ نگار)رئیس زادے نے میکے آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کھیتوں میں جارہی تھی کہ عرفان ورک ساتھیوں سمیت زبردستی اُٹھاکراپنے ڈیرہ پرلے گیا،وڈیوبھی بنالی۔وڈیووائرل کرنے کی دھمکیاں۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں231ای بی کے رہائشی محنت کش محمدمشتاق کی بیٹی جس کی شادی 3ماہ قبل چک نمبر34کے بی کے محمدنواز سے ہوئی تھی۔ثناء بی بی اپنے والدین سے ملنے گاؤں آئی ہوئی تھی جہاں 27جولائی کووہ کھیتوں میں چارہ لینے جارہی تھی کہ راستہ سے دیہہ ہذاکارہائشی رئیس زادہ عرفان عرف فانی ورک اپنے دونامعلوم ساتھیوں سمیت زبردستی اسے اُٹھاکراپنے ڈیرہ پرلے گیاجہاں عرفان ورک نے خاتون کوہوس کا نشانہ بنایا اور دیگر ملزم ویڈیو بناتے رہے ۔عرفان ورک نے دھمکی دی کہ اگرکسی کوبتایاتوتمہاری وڈیووائرل کردیں گے اورتم کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...