تنظیم مغلیہ وہاڑی کا شجر کاری مہم اور جشن آزادی اعلان

تنظیم مغلیہ وہاڑی کا شجر کاری مہم اور جشن آزادی اعلان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تنظیم مغلیہ وہاڑی نے شجرکاری مہم اور جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان سیکرٹری جنرل محمد یاسین مغل نے تنظیم کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس صدر تنظیم مغلیہ وہاڑی عبدالرزاق مغل کی زیر صدارت محمد اکبر مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد یاسین مغل نے کہا کہ رواں سال بھی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی، جس کے دوران وہاڑی کے مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قرآنی اوراق جمع کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر ڈبے بھی نصب کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو تنظیم مغلیہ وہاڑی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور آزادی کیک بھی کاٹا جائے گا۔صدر تنظیم مغلیہ عبدالرزاق مغل اور چیئرمین محمد اکبر مغل نے مغل برادری کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں تنظیم کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...