جلد جدید گرین بس سروس میلسی میں بھی چلے گی:مقبول ملتانی

جلد جدید گرین بس سروس میلسی  میں بھی چلے گی:مقبول ملتانی

میلسی (نامہ نگار ) وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اور نگ زیب خان کھچی ایم این اے کے میڈیا ایڈوائزر ملک مقبول احمد ملتانی نے کہاہے کہ میلسی میں گرین لا ئن بس سروس کی فراھمی کے لیے وفاقی وزیر اور نگ زیب خان کھچی نے فوری نو ٹس لیا۔

ہے ان کی سنجیدہ کاوش اور شہری مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کے نتیجے میں جلد جدید گرین لائن بس سروس میلسی کے شہریوں کو مہیا ہوگی اور سفری سہولتوں کی فوری فراھمی ممکن ہو سکے گی یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کھچی گروپ کے قائدین نے ہر دور میں میلسی کے شہریوں کے مسائل کے حل کو فوقیت دی ہے اور کبھی انہیں نہیں فراموش کیا ان کی سیاست کا نصب العین عوامی خدمت رہا ہے جس کی بنا پر شہریوں کے دلوں میں ان کے لیے محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو باوقار سفری سہولت کے لیے ان کی جدوجہد کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...