دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

دریائے سندھ میں ڈوبنے  والے نوجوان کی لاش برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قصبہ گجرات کے قریب بیٹ سوجھل والی پل ڈنگا روڈ پر دریائے سندھ کے چھاڑے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتا ہونے والے 16 سالہ نوجوان اصغر ولد مزار خان کی لاش ریسکیو 1122 نے ایک روز بعد برآمد کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان گزشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا۔ اندھیرا ہونے پر سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم علی الصبح دوبارہ کارروائی شروع کی گئی۔ تقریباً تین گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش جائے حادثہ سے ایک کلومیٹر دور سے نکال لی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش ورثا کے حوالے کر دی، جنہوں نے اسے گھر منتقل کر دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران چار کلومیٹر علاقے کی تلاشی لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...