ایک روز کے دوران ڈکیتی چوری کی 6وارداتیں
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں ایک ہی روز کے دوران ڈکیتی، نقب زنی اور موبائل فون چھیننے کی چھ مختلف وارداتوں میں شہریوں سے 50 ہزار روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی دستاویزات، الیکٹرک موٹریں، پنکھے ، کاپر، کریانہ کا سامان اور دو موبائل فون لوٹ لیے گئے ۔
مختلف تھانوں کی حدود میں پیش آنے والے ان واقعات میں مسلح ملزمان نے نقدی اور قیمتی اشیا چھینیں، جبکہ نامعلوم چور دکانوں میں نقب لگا کر سامان چرا کر فرار ہو گئے ۔ سٹی کوٹ ادو اور گرین ویلی روڈ پر شہریوں سے موبائل فون بھی چھین لیے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments