چہلم جلوس، ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری، 300 اہلکار تعینات
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔وجود ٹریفک اہلکاروں سے رہنمائی حاصل کریں۔
اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر 300 سے زائد ٹریفک افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ عزاداران کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ٹریفک پلان کے مطابق حسین آگاہی بازار، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک، گھنٹہ گھر چوک تا کچہری چوک، گڑ منڈی، چوک بازار، اندرون حسین آگاہی اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ جلوس کے دوران ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے ۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر کسی قسم کی پارکنگ نہ ہونے دی جائے ، شہریوں کو بروقت متبادل راستوں سے آگاہ کیا جائے۔ور ڈیوٹی پر موجود اہلکار خوش اخلاقی و ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں ڈیوٹی پر م
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments