تحصیل بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

تحصیل بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان

تحصیل بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان بازاروں، چوراہوں، مساجد، ٹریفک سگنلز پر بھکاری موجود ، کارروائی کا مطالبہ

میاں چنوں (سٹی رپورٹر ) تحصیل بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، پنجاب حکومت کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے منظم گروہوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کا اعلان کیا جا چکا ہے ، تاہم میاں چنوں میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے ۔شہر کے بازاروں، چوراہوں، مساجد، ٹریفک سگنلز اور عوامی مقامات پر خواتین، بچوں اور دیگر افراد کی بڑی تعداد مانگنے کے بہانے لوگوں سے لڑتے جھگڑتے نظر آتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے شہر میں بھکاریوں کے گروہ آ گئے ہوں، جس سے نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ خاندان کے ساتھ باہر نکلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔تحصیل انتظامیہ، سوشل ویلفیئر اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے پشت پناہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ اگر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے تو میاں چنوں میں بھی اس کے عملی اثرات نظر آنے چاہییں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...