سڑک ادھوری چھوڑ کرٹھیکیدار غائب، شہریوں کو مشکلات

 سڑک ادھوری چھوڑ کرٹھیکیدار غائب، شہریوں کو مشکلات

سڑک ادھوری چھوڑ کرٹھیکیدار غائب، شہریوں کو مشکلات پتھروں سے حادثات بڑھ گئے ، اہل علاقہ کا فوری تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ

 جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) کوٹلہ چاکر میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے محلہ ٹاہلی والا جانے والی زیر تعمیر سڑک کا کام ادھورا چھوڑے جانے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ٹھیکیدار سڑک پر پتھر بچھانے کے بعد کام مکمل کیے بغیر غائب ہوگیا، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ سڑک پر موجود نوکیلے پتھروں اور ناہموار سطح کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو چکے ہیں۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر فوری مکمل کرائی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...