دو کلو آئس برآمد کیس ، مجرم کو دس سال قید کی سزا

 دو کلو آئس برآمد کیس ، مجرم کو دس سال قید کی سزا

دو کلو آئس برآمد کیس ، مجرم کو دس سال قید کی سزاعدالت نے جرم ثابت ہونے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا

وہاڑی(خبرنگار) ضلع وہاڑی کی معزز عدالت نے تھانہ ماچھیوال میں درج دو کلو آئس برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم جاوید ولد غلام رسول کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ سیشن جج محمد عباس نے مقدمہ نمبر 185/26 کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو آئس برآمد کی تھی۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر عبدالجبار جبکہ کامیاب پیروی انسپکٹر طاہر چوہان نے کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...