ڈی پی او کا تھانہ کرمپور، مترو کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ

ڈی پی او کا تھانہ کرمپور، مترو کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ

ڈی پی او کا تھانہ کرمپور، مترو کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ سروس ڈلیوری اور تعمیراتی معیار بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری

وہاڑی(خبرنگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے تھانہ کرمپور کا اچانک دورہ کیا اور بعد ازاں تھانہ مترو کی زیرِ تعمیر عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس کارکردگی، سروس ڈلیوری اور تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تھانہ کرمپور کے دورے کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، تھانے کی عمارت اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر التوا درخواستوں اور ریکارڈ کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تھانے کی عمارت کی مناسب دیکھ بھال، ضروری مرمت اور صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کے اچانک دوروں کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا، استعداد کار میں اضافہ کرنا اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے ، جبکہ مؤثر چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بعد ازاں ڈی پی او نے تھانہ مترو کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ۔ تصور اقبال نے کہا کہ عوام کو جدید اور معیاری پولیس سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری سے سروس ڈلیوری مزید مؤثر ہوگی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مترو احمد کامران اور محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...