بیرون ملک سے ڈی پورٹ 4مسافر تحویل میں لے لئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر )بیرون ملک سے آنے والے چار ڈی پورٹیوں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر سرکل آفس منتقل کردیا۔
بیرون ملک سے نجی ایئر لائن کی فلائٹ مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے چار مسافروں غلام حسین ، سعید احمد، عبدالغفار اور بہار علی کو تحویل میں لیں لیا جو ڈی پورٹ ہوکر ایئر پورٹ پہنچے تھے ایف آئی اے چاروں ڈی پورٹیوں کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments