کشمیر الیکشن،ثابت ہوا مسلم لیگ ن مقبول جماعت،ثروت خان

کشمیر الیکشن،ثابت ہوا مسلم لیگ  ن مقبول جماعت،ثروت خان

ملتان (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ (ن) وومن ونگ ملتان شہر کی صدر ثروت خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی مقبول جماعت ہے اور پارٹی قیادت پر عوام کا اعتماد برقرار ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے ایل اے -42 ویلی 3 سے کامیاب ہونے والے سید شوکت شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ثروت خان نے کہا کہ پارٹی نے خواتین کے پولنگ امور کی ذمہ داری وومن ونگ کو سونپی تھی، جہاں ملتان کے خواتین پولنگ اسٹیشنوں سے سید شوکت شاہ کو 24 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...