میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان آج، نتائج کل جاری ہونگے

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا  اعلان آج، نتائج کل جاری ہونگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ملتان میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان آج 5 اگست بروز بدھ شام 4 بجے کرے گا، جبکہ امتحان کے مکمل نتائج کل 6 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے جاری کئے جائیں گے۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق پہلی تین پوزیشنیں بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہونے والی میڈیا بریفنگ کے دوران ظاہر کی جائیں گی۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ، جن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تقریب کے بروقت آغاز کے لئے شام 3:30 بجے تک اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ترجمان نے بتایا کہ میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے مکمل نتائج 6 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے باضابطہ طور پر جاری کئے جائیں گے ، جس کے بعد طلبہ و طالبات بورڈ کی مقررہ سہولیات کے ذریعے اپنے نتائج حاصل کر سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...