اے آئی سے پولیس وردی والی تصویر لگانے والا نوجوان گرفتار

اے آئی سے پولیس وردی والی  تصویر لگانے والا نوجوان گرفتار

مونڈکا (نامہ نگار) اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پولیس افسر کی وردی میں اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ جمال کے علاقہ چوک گدپور کے رہائشی شہباز نہڑ نے اے آئی کی مدد سے اپنی تصویر تیار کی، جس میں وہ ایس ایچ او کی یونیفارم اور مونوگرام لگائے نظر آ رہا تھا۔ نوجوان نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ’’اگر میں ایس ایچ او ہوتا تو ایسا لگتا‘‘۔واقعہ کا ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہ جمال کو مذکورہ نوجوان کے خلاف کارروائی اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ پولیس نے گزشتہ شب گدپور میں چھاپہ مارا تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔بعد ازاں جعلی ایس ایچ او شہباز نہڑ خود پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...