تیز رفتار کار رکشے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور شدید زخمی
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تلمبہ روڈ پر کوارٹرز کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی اور تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments