چکن شاپس پر فضلہ اٹھانے والی گاڑیاں وبال جان

چکن شاپس پر فضلہ اٹھانے  والی گاڑیاں وبال جان

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں مرغیوں اور مچھلیوں کی دکانوں سے فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں کی شام کے اوقات میں آمدورفت شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔

 مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر فضلہ لے جانے والی گاڑیوں سے پھیلنے والی بدبو کے باعث خریداروں اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت بازاروں میں خریداری کا رش ہوتا ہے ، مگر اسی دوران فضلہ اٹھانے سے ماحول آلودہ اور تعفن ناقابل برداشت ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فضلے کی بروقت تلفی ضروری ہے ، تاہم اس کا وقت ایسا مقرر کیا جائے جس سے عوام کو دشواری نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...