بوریوالا میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
بورے والا (نمائندہ دنیا)بوریوالا میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔اطلاعت کے مطابق نواحی گاؤں 265 ای بی میں معروف برانڈز کے نام سے مبینہ طور پر جعلی مشروبات تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
ایک گودام میں مختلف برانڈز کی بوتلیں تیار کرکے شہر اور گردونواح میں سپلائی کی جا رہی تھیں، مشتاق عرف تاجا کے گودام میں مختلف اقسام کی بوتلیں، فلیورز اور دیگر سامان موجود تھا، جہاں مبینہ طور پر جعلی مشروبات تیار کیے جا رہے تھے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جعلی مشروبات کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے ، جس سے عوام کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی مشروبات کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments