یوم استحصال کشمیر، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عزم
میلسی (نامہ نگار)سابق جنرل سیکرٹری میلسی بار چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور بے شمار قربانیوں کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments