غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر تین افراد کے خلاف مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگر)تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے غیر قانونی آئل ایجنسیاں قائم کرکے حفاظتی انتظامات کے بغیر ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
پولیس کے مطابق قصبہ گجرات کے محمد رفیق، مراد آباد کے مجاہد اور موضع کہاوڑ کے حسنین غیر قانونی طور پر آئل ایجنسیاں چلا رہے تھے اور حفاظتی انتظامات کے بغیر آتش گیر مواد کی خرید و فروخت کر رہے تھے ، جس سے عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا۔ اے ایس آئی شکور احمد کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments