وہاڑی ،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی
وہاڑی،میلسی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ضلع وہاڑی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2026 کے دوران نقب زنی کے واقعات میں 93 فیصد، موٹر سائیکل سنیچنگ میں 76 فیصد، رابری میں 61 فیصد جبکہ مویشی چوری کے واقعات میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں نقب زنی کے 45 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جو جولائی 2026 میں کم ہو کر صرف 3 رہ گئے ۔ اسی طرح موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات 25 سے کم ہو کر 6، جبکہ رابری کے واقعات 84 سے کم ہو کر 32 رہ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments