وزیر خان دستی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد

وزیر خان دستی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر  تعینات ہونے پر مبارکباد

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ایپکا مظفرگڑھ کے صدر وزیر خان دستی کو محکمہ تعلیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر مدثر الحسن اور ایس ڈی سی عمر علی سومرو نے ان سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مدثر الحسن نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں وزیر خان دستی جیسے بااصول اور دیانت دار افسران کی تعیناتی خوش آئند ہے ، جس سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ تعلیمی معیار اور شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خان دستی میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ دیانت داری کو فروغ دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...